ابنا: مرضیہ افخم نے آج دہشتگردی سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ناقابل انکار ثبوتوں کی بنیاد پر حالیہ تین عشروں کے دوران ایران، سب سے زیادہ دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا ہے۔مرضیہ افخم نے زور دے کر کہا کہ حالیہ تین عشروں کے دوران دہشتگردی کی سب سے زیادہ بھینٹ چڑھنے والے ملک پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگانا، حقائق کو مسخ کرنا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے پندرہ ہزار سے زیادہ شہریوں اور اعلی حکام کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کی امریکہ میں موجودگي، خطے کے نہتے اور بے گناہ عوام پر ڈرون حملوں اور فلسطینیوں پر روا رکھے جانے والے صیہونیوں کے مظالم سے چشم پوشی کی وجہ سے دہشتگردی سے مقابلے کے امریکی دعوے پر پہلے ہی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے بدھ کے دن دہشتگردی کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں دنیا بھر میں دہشتگرد گروہوں کو وجود میں لانے کے سلسلے میں واشنگٹن کا کردار نظر انداز کیا گيا ہے۔
.......
/169